عابد شیر علی کے خاندان سے 1 ارب سے زائد مالیت کی سرکاری زمین واگزار

فیصل آباد : فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کے خاندان سے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروالی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری کی سربراہی میں ایم سی گرلز اسکول اور میونسپل کارپوریشن کی زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف آپریشن کیا گیا ، جہاں گرلز اسکول کی اراضی پر قبضہ کرکے پلازہ تعمیرکیا گیا تھا ، پلازہ کے اطراف کی جگہ پر 10 سے زائد دکانیں بھی بنائی گئی تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ ان سرکاری زمینوں پر لیگی رہنما عابد شیر علی کے خاندان کی جناب سے گذشتہ 30 سال سے قبضے میں تھی ، میونسپل کارپوریشن کے عملے نے پولیس نفری کی موجودگی میں تجاوزات گرائیں ، سرکاری زمینیں واگزار کرانے کے لیے آپریشن رات بھرجاری رہا ، اس دوران غیرقانونی تعمیر پلازہ اور دکانوں کو بھی گرایا گیا۔

دوسری جانب ملک بھر میں قبضہ گروپوں اور با اثر مافیا نے حکومتی آپریشن کو رکوانے کے لیے آپس میں گٹھ جوڑ کر لیا ، قبضہ مافیا نے حکومت کے خلاف جاری اپوزیشن جماعتوں کی تحریک میں بھی حکومت اور پولیس کے خلاف مہم چلانے کے لیے بھاری فنڈنگ کا آغاز کر دیا ، پنجاب بھر میں موجود قبضہ مافیا کے خلاف کام کرنے والے پولیس افسران حکومت کے اہم نمائندوں کو ٹارگٹ کرنا شروع کر دیا گیا ۔

قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق قبضہ مافیا اور با اثر شخصیات نے کئی اہم صحافیوں کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں ،اس ضمن میں لاہور کے ایک معروف ہاؤسنگ سوسائٹی کے بڑے فارم ہاؤس پر ایک بڑی بیٹھک ہوئی جس میں معروف قبضہ مافیا میڈیا سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے رہنماشریک تھے، اس ملاقات میں وہ لوگ بھی شامل تھے جن کے خلاف لاہور ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں کارروائیاں ہوئی ہیں اور ان سے اربوں روپے کی زمین واگزار کروائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں