دو عرب ملکوں کے حکمران چپکے سے پاکستان پہنچ گئے

ملتان: بحرین کے فرمانروا اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شکارکھیلنے کےلیے پاکستان پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان آج پاکستان پہنچے ہیں۔ بحرین کے فرمانروا حماد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں۔ دونوں حکمران جنوبی پنجاب کے صحرا چولستان میں شکار کھلیں گے۔ انہیں گزشتہ برس ستمبر اکتوبر میں دفترخارجہ کی جانب سے شکار کا لائسنس جاری کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی خلیجی ممالک کے حکمران اور شہزادے پاکستان میں شکار کھیلنے کے لیے آتے رہتے ہیں۔ پاکستان میں عرب شہزادوں کے شکار پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی جاتی ہے تاہم مقامی آبادی اس تنقید کو مسترد کرتی ہے۔ چولستان کے لوگوں کا موقف ہے کہ عرب شہزادوں کی وجہ سے نہ صرف ان کے علاقے میں ترقیاتی کام ہوتے ہیں بلکہ عربوں کی وجہ سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں