روس : کورونا وبا کے دوران چونکہ رش سے بچنے کے لیے آں لائن میٹنگز اور دیگر کام شروع کیے گئے ہیں لہٰذا ضروری پارلیمنٹ کے کام نبٹانے کے لیے بھی دنیا بھر میں آن لائن کانفرنسز کا رواج عام ہو چکا ہے۔اسی حوالے سے روس میں بھی پارلیمنٹ کی میٹنگز آن لائن ہوتی رہتی ہیں۔گزشتہ دنوں بھی ایسی ہی ایک آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں ایک نہایت شرمناک واقعہ پیش آیا۔
روسی سیاستدان پوتر اموسو جس کی عمر 54سال بتائی جا رہی ہے وہ میٹنگ میں شریک تھے اور ان کے ساتھ ضروری ملکی مسائل پر گفتگو کرنے کے لیے 34 سالہ خوبرو وزیر برائے انٹرپرینیورشپ ایرینا ووسو کیخ آن لائن بات کر رہی تھیں۔ معاملے پر بات چیت ہونے کے بعد جب خوبرو منسٹر صاحبہ نے دوسرے وزیر سے رائے مانگی تو انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ معاف کیجیے گا آپ اتنی خوبصورت ہیں کہ میں آپ کی گفتگو سننے کے بجائے آپ کے جسم کے ”اوپر“والے حصے کو دیکھتا رہا۔
میں چاہ کر بھی اپنی نطریں آپ کے جسم کے مخصوص حصے سے نہیں ہٹا پایااور میری ساری توجہ اسی طرف رہی لہٰذا مجھے نہیں معلوم آپ کیا بات کر رہی تھیں۔اگرچہ یہ درست فعل نہیں تھا مگر چونکہ میں مرد ہوں لہٰذا میں خود پر کنٹرول نہیں کر پایا کیونکہ آپ کی خوبصورتی میں کشش ہی اتنی تھی کہ میں خود کو روک نہیں پایا۔تاہم جب نوجوان منسٹر نے اس حرکت پر احتجاج کرنا چاہا تو اسپیکر نے اس کا مائیک آف کر دیااور اسے ہدایت کی کہ آپ اس پر کمنٹ کرنے کے بجائے اپنی رپورٹ جمع کرا دیں۔
جبکہ میٹنگ میں شریک دیگر وزیروں نے خاتون سے معذرت کی ۔جبکہ میٹنگ میں شامل ایک اور مرد وزیر نے الٹا خاتون وزیر کے خلاف شکایت کی کہ اس نے اپنے جسم کے خاص حصے کو نمایاں کر کے سبھی مرد وزیروں کی توجہ کہیں اور بٹا دی لہٰذا اس کے خلاف کارروائی کی جائے کہ اس نے مناسب کپڑے نہیں پہنے ہوئے تھے اور سبھی وزیروں کی نظریں اس کے ”سینے“پر جمی رہیں کیونکہ وہ واضح طور پر دکھائی دے رہے تھے۔
Load/Hide Comments