لاہور : ون ویلر ٹک ٹکر شاہنواز عرف چھوٹا بچہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم کی ون ویلنگ کی متعدد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا تھا۔جس پر شفیق آباد راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔شاہنواز عرف چھوٹا بچہ لاہور کی مختلف شاہراہوں پر خطرناک ون ویلنگ کرتا تھا۔
ملزم نے خواتین کے ساتھ اپنی متعدد ویڈیوز بھی یوٹیوب پر اپ لوڈ کر رکھی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ شفیق آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ترجمان ڈولفن آپریشن ونگ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کے گرفتاری کے موقع پر اہل علاقہ نے ڈولفن اہلکاروں سے مذمت کی تھی۔ملزم ٹک ٹاکر کو تھانہ شفیق آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے ڈولفن ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا تھا کہ ون ویلنگ کرنے والے اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں لہٰذا ایسے اقدام سے گریز کیا جائے۔



