صدر نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب حسین جہانیاں گردیزی کی دنیاپور میں آمد

دنیاپور: (اسامہ کریم چوہدری نوائے جنگ لندن/لاہور)صدر نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب حسین جہانیاں گردیزی کی دنیاپور میں آمد …. مختصر قیام کے دوران راجہ یاسر خالد نمبردار نائب صدر نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل دنیاپور کے ڈیرہ پہ ان کا شاندار و پُرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پہ نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل دنیاپور کے عہدیدارن اور تحصیل دنیاپور کے سو سے زائد نمبردار شریک تھے… صدر نمبردار ایسوسی ایشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہت جلد انشاءاللہ نمبرداران پنجاب کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا جائیگا اور نمبرداروں کے مطالبات کو فی الفور حل کیا جائیگا … اس موقع پہ آرگنائزر دنیاپور راجہ شفقات احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور نمبردارن کا شکریہ ادا کیا جنرل سیکرٹری عدنان طاہر گل نے تنظیمی کارکردگی بیان کی میڈیا کے ہر فورم پہ میڈیا ایڈوائیزر اسامہ کریم چوہدری کے کردار کو سراہا گیا بعد ازاں صدر نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کو ریلی کی صورت میں دنیاپور سے الوداع کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں