ساہیوال: نواحی چک56۔جی ڈی میں ایک محنت کش کے 14سالہ بیٹے فر حان عالم کو موٹر سائیکل سمیت اغوا کر لیا گیا دو افراد گرفتار کرلئے گئے۔واقعات کے مطابق محنت کش عالم شیر کا14سالہ بیٹا فر حان عالم طالب اپنی موٹر سائیکل نمبر8652۔او کے کے پر حجام سے بال کٹوانے گیا تو ملزموں نے اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس بہادر شاہ نے فر حان عالم کے باپ عالم شیر کی رپورٹ پرملزموں کے خلاف مقدمہ365 ت پ درج کر لیا ہے محنت کش نے الزام لگایا کہ اسکے بیٹے کو قتل کی دشمنی کی بنا پر اغوا کیا ہے ۔پولیس نے نوید اور اویس کو حراست میں لے لیا ہے ۔پولیس طالب علم فر حان عالم کو بازیاب نہیں کرا سکی تاہم موٹر سائیکل مقامی پولٹری فارم سے بر آمد کر لی گئی ہے۔



