راولپنڈی : راولپنڈی میں لاپتہ ہونے والی چار لڑکیوں میں سے دو مل گئیں ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کچھ عرصہ میں پاکستان کے مختلف اور بڑے شہروں سے بچیوں کے لاپتہ ہونے کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے رتہ اور گنج منڈی سے بھی چار لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات تھیں۔
حنا نور اور لائقہ میر تھانہ رتہ امرال کی حدود سے 5 جولائی کو لاپتہ ہوئیں۔اس کے علاوہ بشریٰ اور امبر عباسی 7 اگست کو تھانہ گنج منڈی کے علاقے سے لاپتہ ہوئیں۔لاپتہ ہونے والی چاروں لڑکیاں گھر سے سکول اور ٹیوشن جانے کے لیے نکلی تھیں۔تاہم اب چار بچیوں سے دو مل گئی ہیں۔
اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی تھانہ گمجمنڈی کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والی دونوں لڑکیاں بشریٰ اور امبر تھانہ پہنچ گئیں، لڑکیوں کے لاپتہ ہونے پر مورخہ 07 اگست 2021 کو الگ الگ مقدمات درج کئے گئے تھے، مقدمات کی تفتیش جاری ہے۔
راولپنڈی۔ تھانہ گمجمنڈی کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والی دونوں لڑکیاں بشریٰ اور امبر تھانہ پہنچ گئیں، لڑکیوں کے لاپتہ ہونے پر مورخہ 07 اگست 2021 کو الگ الگ مقدمات درج کئے گئے تھے، مقدمات کی تفتیش جاری ہے۔ دونوں لڑکیوں کو معزز عدالت کے روبرو پیش کر کے قانون کے مطابق کاروائ کی جاۓ گی۔ pic.twitter.com/ACI3rkFblu
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) August 9, 2021
دونوں لڑکیوں کو معزز عدالت کے روبرو پیش کر کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔




