اسلام آباد : پنجاب میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں،تعلیمی اداروں میں سرگرمیوں کی آغاز صبح 7 بجے ہو گا۔تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدید لہر کے باعث وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے بعد پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔اس حوالے سے پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نئے اوقات کار سے متعلق اعلان کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے نئے اوقات کار پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے صبح 7 بجے سے 11.30 تک کھلیں گے۔
ANNOUNCEMENT:
All Public & Private Schools of Punjab to comply with the following New School Timing Schedule:
7am to 11:30am.
Please follow SOPs issued by the Government.— Murad Raas (@DrMuradPTI) June 10, 2021
اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ آئیسکو کو متعدد مرتبہ شکایات کی گئیں لیکن شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی۔
سخت گرمی کے باعث کئی بچوں کی نکسیر بھی پھوٹ گئی۔ اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ جبکہ دو روز قبل لاہور کے اسکولوں میں بھی ایسے ہی واقعات دیکھنے میں آئے۔ گرمی کی شدت کے باعث اسکولوں میں بچے نڈھال ہو گئے تھے ۔ اسکولوں میں سخت گرمی کے باعث بچوں کے بے ہوشی اور طبیعت خراب ہونے کے واقعات کے بعد والدین نے مطالبہ کر رکھا ہے کہ بچوں کو نئی کتب اور ہوم ورک دیتے ہوئے موسم گرما کی تعطیلات کر دی جائیں۔
والدین کا کہنا ہے کہ کلاس رومز میں لگے پنکھے بھی گرم ہوا پھینکتے ہیں۔ آن لائن ایجوکیشن کا سلسلہ جاری رکھ کر بچوں کو گرمی سے بچایا جائے ۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں آج بھی شدید گرمی کا راج ہے ، وفاقی دارالحکومت کا درجہ حرارت چالیس سے بھی بڑھ گیا ہے۔ ملک میں بجلی کا بحران شدید ہوگیا ہے جس کے باعث شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کئی کئی گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔