جنگ کا21 واں روز: پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی شہید

تہران، واشنگٹن، ریاض: مشرق وسطیٰ میں جنگ کا 21 واں روز ہے اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے سائے میں عید منائی جا رہی ہے جبکہ ایران پر رات بھر امریکی اسرائیلی حملے جاری رہے، ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل کی بڑی ریفائنری کو نشانہ بنایا جس سے بجلی بند ہو گئی جبکہ امریکا کا غرور ایف 35 بھی نشانہ بنا، امریکی اسرائیلی جارحیت سے مزید کئی شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔
ایران میں آج تیسواں روزہ رکھا گیا ہے اور کل عید الفطر پر منائی جائے گی جبکہ اس خوشیوں بھرے تہوار پر بھی امریکی اسرائیلی حملے جاری ہیں، جن میں شہری مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔

ایران میں 28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 3,186 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں کم از کم 210 بچوں سمیت 1,394 عام شہری شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 1,153 فوجی جبکہ 639 اموات کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

لبنان میں بھی شہادتیں ایک ہزار کے قریب ہو چکی ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

ادھر جارح اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہ دی، مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ کے باہر نماز عید ادا کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں