لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،12 دہشت گرد ہلاک

لکی مروت:سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کر کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں 12 دہشت گردوں ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کیا گیا،انٹیلی جنس ایجنسیز دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا ایک ماہ سے جائزہ لے رہی تھیں۔
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ منصوبے کے تحت دہشت گردوں کو فرار ہونے کے لیے گاڑی فراہم کی گئی،دہشتگردوں کی فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا،لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کلیئرنس آپریشن کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں