پاک ایران بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ

راولپنڈی: پاک ایران بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگورچکا و سیکٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پرگشت کے دوران فائرنگ کی۔
دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے ایرانی سرزمین استعمال کی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے ایرانی حکام سے رابطہ کیا گیا اور ایران سے دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران اپنے علاقے میں ان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرے جنہوں نے ایرانی سرزمین استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں