اسلام آباد : روس سے سستے تیل اور ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن پر تین روزہ مذاکرات شروع ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق آج پہلے روز ماہرین کی سطح پر مذاکرات ہو رہے ہیں جو بین الحکومتی کمیشن کی سطح پر ہو رہے ہیں جبکہ کل ہونے والے اجلاس میں دونوں ملکوں کے وزراء بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتی سطح کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ایاز صادق کریں گے اور وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق روس کے وزیر توانائی آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، مذاکرات میں روس سے خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل کی سستے داموں خریداری پربات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ روس سے ایل این جی کا حصو ل اورپاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔