پی ٹی آئی کا متوقع دھرنا،راولپنڈی انتظامیہ کی جگہ تبدیل کرنے کی تجویز

راولپنڈی: 26 نومبر کو فیض آباد کے مقام پر تحریک انصاف انصاف کے متوقع دھرنے کے پیش نظر راولپنڈی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جگہ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے دھرنے کا مقام علامہ اقبال پارک تک لانے کی تجویز دی۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 26 نومبر کو انگلینڈ ٹیم گرین شرٹس سے کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچے گی،پی ٹی آئی دھرنے کی وجہ سے پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ راولپنڈی فیض آباد کے قریب انتہائی اہم تنصیبات بھی موجود ہیں۔
راولپنڈی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے قائدین کو تمام خدشات سے آگاہ کر دیا،تحریک انصاف راولپنڈی کے قائدین نے جگہ کی تبدیلی پرمشاورت کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔
ذرائع کے حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ عمران خان براستہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچیں گے،ہیلی کاپٹر سے اسٹیج تک سیکورٹی کے انتظامات پر بھی نظر ثانی جاری ہے۔ دوسری جانب حکومت مخالف تحریک کے لیے پی ٹی آئی نے 26 نومبر کی کال کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی پر کام شروع کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں