جی ایچ کیو کا ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلیے حکومت کو خط

اسلام آباد: فوج نے حکومت سے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے اور الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کردی۔

پاکستانی آرمی کے جی ایچ کیو (جنرل ہیڈ کوارٹر) کی جانب سے حکومت کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی موت کی تفصیلی تحقیقات کی جائیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ الزامات لگانے والوں کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں