ملتان کے نشتر ہسپتال کی چھت سے لاشیں ملنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

ملتان: پنجاب کے شہر ملتان کے نشترہسپتال کی چھت سے لاشیں ملنے کے واقعہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ دارعملے کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان کے نشتراسپتال کی چھت پر کچھ لاشیں کھلے میدان میں اور کچھ کمرے میں پڑی ہیں۔

جن سے بے حد تعفن اٹھ رہا ہے لیکن واقعے سے متعلق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کوئی موٴقف نہیں دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے لاشوں کو دفنائی نہیں گئی جبکہ خفیہ اطلاع ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر طارق زمان گجر نے اسپتال کا دورہ کیا۔قائم مقام وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے تحقیقات کے لئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے نشتراسپتال ملتان کی چھت پرلاشیں پھینکنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔ پرویز الٰہی کہنا تھا کہ لاشیں چھت پرپھینک کرغیرانسانی فعل کا ارتکاب کیا گیا اورلاشوں کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انکوائری مکمل کرکے ذمہ دارو ں کا تعین کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں