میں نے جیل کی بھی تیاری کر رکھی ہے،عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی بات نہیں جیل جانے کو بھی تیار ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ ضمانت نہ ملی تو کیا ہو گا؟ عمران خان نے جواب دیا کہ میں نے جیل کی بھی تیاری رکھی ہے۔

فون ٹیپ ہونے کے سوال پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سرویلنس ہوتی ہے یہ پتہ تھا لیکن کال لیک ہونا غلط ہے۔فون لیک کرنا بہت بڑا جرم ہے۔ٹیلی فون ٹیپ ہوتے ہیں مگر اس کو ریلیز کیا جا رہا ہے جو نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔ یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو آدھے گھنٹے میں طلب کر لیا ۔

عدالت نے پیشی تک انتظامیہ کوچیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری سے روک دیا۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ عمران خان کہاں ہیں؟پیش کیوں نہیں ہوئے؟ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عدالت حکم کرے تو عمران خان فوری عدالت پیش ہوجائیں گے،بنی گالہ میں پولیس نے عمران خان کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں