استعیٰ کیوں دیا؟ ہاشم ڈوگر نے وزارت داخلہ چھوڑنے کی وجہ بتا دی

لاہور : پنجاب کے وزیر داخلہ کے عہدے سے مستعفی ہونے والے ہاشم ڈوگر نے وزارت چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے استعفے کے حوالے سے غلط خبریں گردش کر رہی ہیں، چیئرمین عمران خان نے کسی بات کا حکم نہیں دیا، میں نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا، عمران خان میرے لیڈر ہیں اور رہیں گے، ہمیشہ عمران خان کا وفادار رہوں گا۔

ادھر ہاشم ڈوگر کی جانب سے صوبے کی وزارت داخلہ چھوڑنے کے بعد نئے وزیر داخلہ کے نام کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے، عمران خان کی منظوری کے بعد میاں اسلم اقبال کو پنجاب کا وزیر داخلہ بنانے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں