لاہور میں پولیس نے ملزم کو بھونکنے پر مجبور کر دیا

لاہور : لاہور میں پولیس نے ملزم کو بھونکنے پر مجبور کر دیا۔اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم کو کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔مذکورہ ویڈیو لاہور میں بادامی باغ پولیس کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھانہ میں پولیس اہلکار زیر حراست مبینہ منشیات فروش ملزم کو بھونکنے اور خود کو کتا کہنے پر مجبور کرتے رہے۔

فوٹیج میں ملزم کے کپڑوں پر خون کے دھبے بھی واضح دکھائی دئیے۔ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر بھی انتہائی سخت ردِعمل دیکھنے کو آیا۔صارفین نے مذکورہ پولیس اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں