مریم نواز کا جلد لندن روانگی کا امکان

لاہور : نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا جلد لندن روانگی کا امکان ہے۔مریم نواز چار سال بعد والد سے ملاقات کے لیے لندن جائیں گی۔ویزہ ملتے ہی مریم نواز لندن روانگی کی تاریخ کا اعلان ہو گا،وطن واپسی پر مریم نواز سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔آج لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کی۔ لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ مطمئن کرنے کےلیے پاسپورٹ جمع کرایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں