پاکستان کی قسمت میں پھرکرپشن لکھ دی گئی

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی واپسی پر ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے جہاز میں فرار ہونے والے وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے جہاز میں ہی واپس آ کر وزارت خزانہ پر بیٹھ رہے ہیں۔اس کا مطلب ڈرامے میں صرف وقفہ آیا تھا اور کرپشن سے مطلقہ جے آئی ٹی اور عدالتی کاروائیاں اس سارے ڈرامے میں صرف اشتہارات تھے۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ پاکستان کی قسمت میں پھرکرپشن لکھ دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں