عمران خان کے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کو چھپانے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت

اسلام آباد : چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کو چھپانے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کو چھپانے پر نااہلی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس عامر فاروق نے شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے وفاق کو فریق بنانے کے لیے متفرق درخواست دائر کی۔عدالت نے استفسار کیا وفاق کو اس کیس میں فریق بنانے کی ضرورت کیا ہے؟۔وکیل نے جواب دیاعمران کان کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس کیس کو الیکشن کمیشن کے پاس کیوں نہ بھیجیں؟۔

عمران خان نے اپنا بیان حلفی الیکشن کمیشن کو دیا تھا۔فیصل واوڈا کیس بھی اسی نیچر کا تھا ، الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا،۔ان تمام نکات پر عدالت کو مطمئن کریں ،ایک تاریخ رکھ لیتے ہیں۔عمران خان اب پبلک آفس ہولڈرز نہیں اس نکتے کو بھی دیکھ لیں۔عدالت نے عمران خان نااہلی کے لیے دایر درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔ شہری محمد ساجد کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں جب کہ اپنی بیٹی ٹائیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں