ایبٹ آباد : ایف آئی اے سائبرکرائم نے ایبٹ آباد میں کارروائی کی ہے۔دنیا نیوز کے مطابق پاک فوج کے خلاف توہین آمیز مہم چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ملزمان نے اعلیٰ عسکری قیادت کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پوسٹ کیے تھے۔ملزمان کو بگرام،ہری پور اور حویلیاں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔
ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاک فوج کے خلاف مہم چلانے میں ملوث مزید افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
ایف آئی اے سائبرکرائم کی ایبٹ آباد میں کارروائی۔ پاک فوج کے خلاف توہین آمیز مہم چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار #DunyaUpdates #DunyaVideos #CyberCrime pic.twitter.com/Kr3wnCRZM8
— Dunya News (@DunyaNews) September 14, 2022



