آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد : حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اوگرا سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ سماء نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین حکومت کی بجائے مارکیٹ فورسز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین حکومت نہیں بلکہ مارکیٹ فورسز کیا کریں گی۔

ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو نومبر کے مہینے سے ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے اوگرا کو ٹاسک دیا گیا ہے، آئل سیکٹرکی ڈی ریگولیشن کے لیے اوگرا کو ٹی او آر تیارکرنے کی حکومتی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں چئیرمین اوگرا کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوگا، جہاں آئل سیکٹر نمائندوں کو آج ڈی ریگولیشن کے حوالے سے پریزینٹیشن دینے کا کہا گیا ہے، اس ضمن میں آئل مارکیٹنگ کمپنوں اور ریفائنریز کو اوگرا نے ایک خط تحریر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں