عوام کیلئے ایک اور بری خبر ،بجلی کی فی یونٹ قیمت مزید بڑھادی گئی

اسلام آباد : مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے ، نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھانے کی منظوری دیدی ہے ۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت سے متعلق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ، نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 95 ارب روپے اضافی وصولیوں کی اجازت دی ۔

صارف کی جانب سے کے الیکٹرک کی سماعت کیلئے زیادہ وقت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک سے متعلق سماعت پر بھرپور وقت دیا جاتا ہے ، کراچی کے صارفین اکثر جذباتی ہو جاتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں