flood

سیلاب زدہ علاقوں میں 50 لاکھ افرادکے بیمار ہو نے کا خدشہ

اسلام آباد: ماہرین صحت نے سیلاب زدہ علاقوں میں 50 لاکھ افراد کے بیمار ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں ڈینگی، ملیریا، خسرہ اور پولیو پھیلنے کے امکانات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ جیو نیوز نے ڈاکٹر رانا محمد صفدر کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ سیلاب سے متاثرہ بچوں میں ویکسی نیشن کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے کہا کہ پاکستان میں آئندہ کچھ ہفتوں میں لاکھوں افراد آلودہ پانی اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے متاثر ہوں گے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں ٹائیفائیڈ اور ہیضے کی مشترکہ ویکسین ہر شخص کو لگائی جائے۔ فلاحی ادارے الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر سیلاب زدگان کے علاج معالجے کے لیے ایک ارب روپے کی دوائیں درکار ہیں،ادویات اور اشیا کی فہرست بنا لی ہے۔

اس کے علاوہ ادویات عطیہ نہ کریں۔ادویات کی فہرست پاکستان ہیلتھ سسٹم فارماسسٹس کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں