سوات میں بھی سیلاب نے تباہی مچا دی

سوات :سوات میں بھی سیلاب نے تباہی مچا دی۔بحرین میں متعدد عمارتیں دریا برد ہو گئیں۔ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے کہ جب کہ نقل مکانی کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ مینگورہ بائی پاس پر کئی ہوٹل اور ریسٹورنٹس زیر آب آ گئے جب کہ روڈ سیلاب کی وجہ سے تباہ ہونے کے باعث مینگورہ بائی پاس روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر دریا کے کنارے آباد لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ادھر ٹانک کو بھی آفت زدرہ ضلع قرار دیا گیا۔سیلاب سے 90 فیصد علاقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔خاتون سمیت مزید 3 افراد سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سکھرمیں سیلاب متاثرین کے لئے لگائے گئے کیمپ کا معائنہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں