آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس،آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔میدیا رپورٹس کے مطابق آرمی فارمیشنز کی سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کا جائزہ بھی لیا گیا،کور کمانڈرز کانفرنس میں سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں بارشوں اور سیلاب سے قیمتوں جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ہر ایک متاثرہ شخص تک پہنچا جائے،آرمی فارمیشنز سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائیں،مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو ہر ممکن ریلیف پہنچایا جائے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ خیبر پختو نخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مکمل آپریشنل تیاری رکھی جائے،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں