بجلی کے بلوں پرفیول ایڈجسٹمنٹ چارجز حتم کرنے کا اعلان پر لیسکوکا عوام سے فراڈ

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزختم کرنے کے اعلان کے بعد لاہور میں لیسکو کے دفاتر کے باہر شہریوں کے لائنیں نظرآرہی ہیں جبکہ لیسکو عوام سے فراڈکرکے انہیں ہاتھ سے بل بناکردے رہے ہیں جنہیں بنکوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا ہے. وزیراعظم شہبازشریف نے قطر کے دورے کے دوران23اگست کو ایک کروڑ71لاکھ صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں بجلی کے 3کروڑصارفین میں سے ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین پر فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزسے مستثنی صارفین کو فیول سرچارج میں ایک دھیلا بھی ادا نہیں کرنا پڑے گا.

وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد لاہور بھر میں لیسکو دفاترکے بعد شہریوں کی لمبی لمبی لائنیں نظرآرہی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ لیسکو شہریوں کے ساتھ فراڈ کررہا ہے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزمنہا کروانے کے لیے جانے والے شہریوں کو فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزمنہا کرکے ہاتھ سے بل بناکردے رہے ہیں جنہیں بنک جمع کرنے سے انکار کررہے ہیں جبکہ کم پڑھے لکھے یا غیرتعلیم یافتہ صارفین کو لیسکو حکام فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزختم کرنے کے نام پر قسطیں کرکے انہیں بل تھما دیتے ہیںجس پر شہریوں میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں