اسلام آباد، خاتون کو کرائے کا مکان دکھانے کیلئے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

اسلام آباد : اسلام آباد، خاتون کو کرائے کا مکان دکھانے کیلئے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ خاتون کمسن بیٹے کے ساتھ مکان دیکھنے پہنچی تو ملزم نے اسی گھر میں 12 گھنٹوں تک اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو 13 مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دہشت زدہ کر دینے والی واردات خاتون کو کرائے کا مکان دکھانے کیلئے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

اسلام آباد میں سعد عباسی نامی ملزم نے خاتون کو کرائے کا مکان دکھانے کیلئے بلایا، خاتون کمسن بیٹے کے ساتھ مکان دیکھنے پہنچی تو ملزم نے اسی گھر میں 12 گھنٹوں تک اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو 13 مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون سے سونے کا لاکٹ بھی چھین لیا۔

خاتون نے بتایا کہ ملزم نے دھمکی دی کہ اگر پولیس کو بتایا تو کمسن بیٹے سمیت قتل کر دیں گے۔

خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو نے کے بعد خاتون کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان سعد عباسی اور عبداللہ عباسی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں