شوکت ترین اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کا انکشاف

اسلام آباد : شوکت ترین اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ 92 نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین اور پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کے درمیان لندن میں ملاقات کا انکشاف ہوا۔ شوکت ترین نے ملاقات کے حوالے سے بتایا ہے کہ جہانگیرترین نے پی ٹی آئی میں واپس آنے سے متعلق رضا مندی ظاہر نہیں کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے شوکت ترین سے سوال کیا کہ کیا آپ کی جہانگیرترین سے ملاقات ہوئی تھی؟ شوکت ترین نے جواب دیا کہ جہانگیر ترین واپس آ چکے ہیں،میری ان سے سیاست پر کوئی بات نہیں ہوئی تھی،جہانگیر ترین سے انکی صحت سے متعلق پوچھا،اور ہم نے کھانا ساتھ کھایا تھا۔

یاد رہے کہ جہانگیرترین گروپ نے وزیر اعلی پنجاب کے الیکشن میں وزارت اعلی کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی اور جہانگیرترین میں خیلج بڑھتی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں