نوازشریف کی واپسی، نااہلی کی مدت 5 سال کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن نوازشریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسی سلسلے کی ایک کڑی نوازشریف کی تاحیات نااہلی کا خاتمہ ہے۔اس ضمن میں وزارت قانون اور دیگر متعلقہ ادارے نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کے لیے آئین و قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں اس بات کا امکان ہے کہ نااہلی کی مدت 5 سال کر دی جائے گی جس سے نوازشریف کی نااہلی ختم ہو جائے گی۔

مسلم لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قانون سازشی کے لیے سادہ اکثریت ہی کافی ہے۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو قانونی محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کے پیش نظر پی ٹی آئی نے قانونی محاذ پر بھرپور جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوازشریف کے خلاف کیسز پر بریفنگ دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں