نواز شریف ستمبر میں قوم کی نمائندگی کیلئے آ رہے ہیں،جاوید لطیف

لاہور : وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف ستمبر میں قوم کی نمائندگی کیلئے آرہے ہیں،ایک بات یاد رکھیں کہ ہم نواز شریف کو جیل میں نہیں جانے دیں گے،نواز شریف کا وطن واپسی پر ایسا استقبال کریں گے کہ سب دیکھیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دے دیا گیا،ہسپتال کو دیئے گئے عطیات پی ٹی آئی کے اکاونٹ میں کیسے پہنچ گئے؟عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ڈبویا۔

انکا کہنا تھا کہ عمران خان کے کردار کے حوالے سے غیرملکی عدالت کا فیصلہ آ چکا ہے،عمران خان کہتے ہیں الیکشن کمشنر میرے مخالف ہیں،ہمیں انتقام کا نشانہ بنا لیں مگر ملک کو برباد کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں