پنجاب پولیس نے شریف خاندان کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی

لاہور : پنجاب پولیس نے شریف خاندان کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی۔ صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو سیکیورٹی دی جا رہی ہے۔شریف خاندان کو بلا وجہ دی گئی سیکیورٹی واپس لےلی گئی۔ 500 سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر تعینات تھے۔قبل ازیں صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد پنجاب میں استقبال کریں گے۔
صوبائی حکومت نے 25 مئی واقعہ میں ملوث پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اگر اداروں کی جانب سے کہا گیا تو نواز شریف ، خواجہ آصف اور دیگر رہنماوں کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 12 ایس ایچ اوز معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں