شہباز گل تھانے میں خاصے رنجیدہ رہتے ہیں، ملاقات کے لیے کوئی نہ آیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما ڈاکٹر شہباز گل جیل میں رنجیدہ رہتے ہیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز گل تھانہ کوہسار میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں سے اکیلے موجود ہیں تاہم اس دوران ان سے ملاقات کے لیے کوئی نہ آیا۔پاکستان تحریک انصاف کے کسی رہنما یا کارکن یا شہباز گل کے رشتے دار نے ان سے ملاقات کے لیے پولیس سے رابطہ نہ کیا۔
شہباز گل کے اہل خانہ یا پارٹی کی جانب سے ان کے لیے کھانا کپڑے یا دیگر اشیاء بھی نہیں مہیا کی گئی۔رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے پاس کپڑوں کا ایک ہی جوڑا تھا جو انہوں نے گرفتاری کے وقت پہنا ہوا تھا انہیں دوسرا لباس دینے کوئی نا آیا۔پولیس نے ان کو خود کپڑے منگوا کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے شہباز گل کو کھانا مہیا کیا جا رہا ہے اور بستر بھی مہیا کیا گیا ہے تاہم وہ تھانے میں خاصے رنجیدہ رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں