پنجاب حکومت کا تاجروں کیلئے بڑا ریلیف

لاہور : تاجروں کیلئے بڑا ریلیف،پنجاب حکومت نے کاروباری اوقات کار کے حوالے سے تاجروں کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بجلی بچاو مہم کے احکامات معطل کر دئیے ہیں۔ جبکہ رات 9 بجے دکانیں بند کرنے کا حکمنامہ بھی معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ تاجر رات گئے تک کاروبار کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حکومت میں بجلی بچاو مہم کے سلسلے میں کاروباری اوقات کار تبدیل کئے تھے، اور تاجروں کو رات 9 بجے دکانیں بند کرنے کے احکامات دئیے گئے تھے جنہیں آج وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی نے معطل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں