تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد : تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمرایوب نے الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست دائرکی۔ درخواست گزار کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا 2 اگست کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، جبکہ کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا جائے۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دیا جائے۔ پی ٹی آئی نے عدالت سے الیکشن کمیشن کی کارروائی غیرقانونی قراردینے کی استدعا کی ہے۔ خیال رہے کہ 2 اگست کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ تحریک انصاف نے غیر ملکیوں سے فنڈز لئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں