پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے کردیے گئے

راولپنڈی:پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے کردیے گئے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کورکمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا، جبکہ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات تعینات کردیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے سینئر افسران کے تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کورکمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور تعینات کردیے گئے۔ اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء ملٹری سیکرٹری پاکستان آرمی تعینات کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں