عمران خان کی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی رہائشگاہ آمد

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائشگاہ آمد۔ عمران خان نے لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد سمت اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہید ہوئے۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی نماز جنازہ کوئٹہ اور راولپنڈی میں ادا کی گئی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ،پاک فوج کے افسران و جوانوں نے شرکت کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں