عمران خان کا پنجاب حکومت کی کارکردگی اور گورننس سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب حکومت کی 100 فیصد کارکردگی کیلئے متحرک ہوگئے۔ عمران خان نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور گورننس سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان ہفتہ وار پنجاب حکومت کی کارگردگی رپورٹ لیں گے۔ اے آر وائے نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ تحریک انصاف کی اعلٰی قیادت کی جانب سے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں