ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے پر حکومت کا پی ٹی آئی کیخلاف 3 آپشنز پر غور

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے پر حکومت نے پی ٹی آئی کے خلاف 3 آپشنز پر غور شروع کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کابینہ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق فیصلے کی روشنی میں 3 آپشنز پر غور شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں پہلا آپشن یہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل (3) 17 کے تحت پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے لیے معاملہ سپریم کورٹ بھیجا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے آپشن کے تحت وفاقی حکومت تحریک انصاف کو فارن ایڈڈ سیاسی جماعت ڈکلیئر کرکے کام آگے بڑھاسکتی ہے، اس کے علاوہ تیسرے آپشن کے طور پر جعلی بیان حلفی پر کارروائی کے لیے براہ راست سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے کیوں کہ حنیف عباسی کیس میں سپریم کورٹ نے بیان حلفی کو الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں