تحریک انصاف کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے اور اس کے شوکاز نوٹس کا جواب دیں گے، سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے فیصلوں کو نظر انداز کیا گیا ، سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ تمام جماعتوں کی اسکروٹنی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا واضح فیصلہ ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن نے بلا امتیازی سلوک تمام سیاسی جماعتوں کی جانچ کرنی ہے لیکن الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ لاڈلوں جیسا سلوک کرتا ہے، فنڈنگ پر تاثر دیا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جارہا ہے لیکن پی ٹی آئی پر پابندی جیسا کوئی فیصلہ نہیں آیا، جس پر پی ڈی ایم کوآج سخت مایوسی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں