چوہدری شجاعت آج تمام الزامات کا جواب دیں گے

اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت سب کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے خاموش تھے آج وہ سب سوالوں کے جواب دیں گے۔چوہدری شجاعت آج اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ان پر کافی عرصے سے الزامات لگائے جا رہے ہیں وہ تمام سوالوں کے جواب دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت قانونی طور پر مسلم لیگ کے صدر ہیں۔ایک سینیٹر کا انہیں پارٹی سے فارغ کرنا ناقابل برداشت ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے چوہدری شجاعت بالکل ٹھیک ہیں۔وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے خاموش تھے۔اگر کوئی چوہدری شجاعت کے ساتھ نہیں چلنا چاہتا تو یہ اس کی مرضی ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹائے جانے پر چوہدری شجاعت حسین نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں