حمزہ شہبازشریف نے سوشل میڈیا اکائونٹس پراپنی بائیو تبدیل کر لی

لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اپنی بائیو تبدیل کر لی ہے۔
حمزہ شہباز شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر چیف منسٹر آف پنجاب کا اسٹیٹس ہٹا کر فارمر چیف منسٹر آف پنجاب لکھ لیا ہے۔حمزہ شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا 30 اپریل کو حلف اٹھایا تھا جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد 26 جولائی کو ان سے یہ عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں