شیخوپورہ : سپریم کورٹ کے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قراردینے کے فیصلے کے بعد مختلف شہروں میں پی ٹی ئی کارکنان نے جشن منایا۔تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کا جشن لیگی کارکنان نے ہضم نہ ہوا ۔ن لیگی کارکنان نے پاکستان تحریک انصاف کے دو کارکنان کو چھری کے وار سے زخمی کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں تحریک انصاف کے دو کارکنان کو چھری کے وار سے زخمی کر دیا گیا۔شیخوپورہ میں واقع بستی بلوچاں میں پی ٹی آئی کے دو کارکنوں پر چھری سے حملہ کیا گیا تھا۔سیاسی جماعت کے حامی دونوں زخمی افراد پی ٹی آئی کے جلوس میں شامل تھے۔پولیس نے یہ بتایا کہ دونوں افراد کو مخالف سیاسی جماعت ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے زخمی کیا گیا۔
Load/Hide Comments