بختاور بھٹو نے والد کی اچانک دبئی آمد کی وجہ بتا دی

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کے دبئی روانہ ہونے پر ان کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر وہ جیل کے 11 سے زائد سال نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے ۔ گزشتہ روز آصف زرداری غیر ملکی ائیرلائن سے دبئی روانہ ہوئے اور یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر دبئی ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا، صارفین نے ملک کی موجودہ صورتحال پر آصف زرداری کے یوں دبئی جانے پر تعجب کا اظہار کیا۔
اسی پر اب آصف زرداری کی صاحبزادی کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ جیل کے 11 سے زائد سال نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے۔ انہیں ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑا جس میں ہمارے ڈکٹیٹر منتخب ہوئے لیکن کبھی بھاگے نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں