صادق آباد حادثے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے

صادق آباد : صادق آباد حادثے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے،22لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 29 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق کشتی میں100افراد سوار تھے۔دو کشتیوں پر گنجائش سے زائد افراد سوار تھے اور باراتیوں کو بچانے کے لیے دوسری کشتی کے سواروں نے دریا میں چھلانگیں لگائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب 20 سے زائد افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کے مطابق دریائے سندھ میں ماچھکہ کے قریب باراتیوں سے بھری کشتی الٹی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ڈوبنے والوں ابھی تک حتمی تعداد سامنے نہیں آرہی ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق افسوس ناک حادثہ اوور لوڈنگ کے سبب پیش آیا، دریائے سندھ میں ڈوب جانے والے افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، حادثے کے بعد زیادہ تر افراد کو مقامی افراد نے بچالیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں