کراچی میں باپ کا کمسن بیٹے پر بیہمانہ تشدد، والدہ نے ویڈیو وائرل کر دی

کراچی: کراچی میں باپ کے کمسن بیٹے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔بچے پر بیہمانہ تشدد کی ویڈیو والدہ کی جانب سے بنائی گئی تھی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی اور 8 سال کے اسد کو تلاش کر لیا۔تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ شوہر کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا، اتوار کو کام سے واپسی پر شور مچانے پر بیٹے پر تشدد شروع کر دیا تھا۔

جھگڑے کے بعد باپ نے بیٹے کو بری طرح پیٹنا شروع کر دیا تھا جس کے بعد ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی۔پولیس کے مطابق بچے کے والد کا نشے کا عادی ہونا یا بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے کی باتیں کرنا درست نہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جلد بچے کے باپ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں