میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 15 سے زیادہ اور 16 سے کم قرار

کراچی: کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی۔دعا زہرا کے عمر کی تعین سے متعلق کیس پر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں 12 بجے سماعت ہوئی۔میڈیکل بورڈ کے مطابق دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے بتیسی ، کلائی اور کہنی کے ایکسرے کیے گئے تھے۔ کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر محکمہ داخلہ سندھ نے 10 رکنی میڈیکل بورڈ بنایا تھا۔

دعا زہرا کو میڈیکل رپورٹ میں ’مائنر‘ لکھا گیا ہے۔اس کی عمر 15 سے زیادہ اور 16 سے کم بتائی گئی ہے۔قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ کی سربراہ ڈاکٹر صبا سہیل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر دعا زہرا کا مکمل معائنہ کیا گیا ہے۔کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے کراچی میں میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، ڈاؤ ڈینٹل کالج میں دعا زہرا کے دانتوں کا ٹیسٹ مکمل کرکے اسے دوبارہ سروسز اسپتال پہنچایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں