عالیہ اور رنبیر کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام سے تصویر شیئر کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ کے ساتھ ان کے شوہر اداکار رنبیر کپور بھی موجود ہیں اور وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی الٹراساؤنڈ کروا رہی ہی ، الٹرا ساؤنڈ مشین کی اسکرین پر ان کے ہونے والے بچے کی موجودگی دکھائی دے رہی ہے تاہم اداکارہ نے اسکرین پر دل والا ایموجی لگا رکھا ہے۔

حال ہی میں رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور سے شادی کرنے والی عالیہ بھٹ نے اس تصویر کے کیپشن میں اپنے ماں بننے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ہمارا بچہ جلد آرہا ہے‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں