دعا زہرا کے بیرون ملک جانے کا خدشہ‘ والد کا سپریم کورٹ سے رجوع

کراچی : کراچی سے پنجاب آکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے بیرون ملک جانے کے خدشے کے پیش نظر والد نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ، مہدی کاظمی نے بیٹی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ رجسٹری میں ایک اور درخواست دائر کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ دعا زہرا نے اپنے انٹرویو میں ملک سے باہر جانے کا ذکر کیا ہے ، دعا زہرا کو میڈیا پر انٹرویوز اور ملک سے باہر جانے سے روکا جائے۔

درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ دعا زہرا کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے ، 20 جون کو درخواست گزار کو پراسیکیوشن فائل تک رسائی دی گئی ، جس میں ظہیر احمد کے بیان سے معلوم ہوا کہ وہ 3 سال سے دعا سے رابطے میں تھا جب کہ ظہیر سے رابطے کے وقت دعا زہرا کی عمر صرف 11 سال تھی اور ظہیر جانتا تھا کہ دعا زہرا اپنا گھر چھوڑ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں